خیبرپختونخواہ
-
خیبر میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ
پشاور: خیبر میں میری خیل پولیس چوکی پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق حملے میں دستی بم بھی استعمال کیے گئے جس کے باعث چوکی میں کھڑی موٹر سائیکل پر آگ لگ گئی جوکہ مکمل طور پر جل گئی۔ پولیس کی جوابی کاروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔
مزید پڑھیں -
نااہلی کی درخواست پر عمران خان اور ایف بی آر سے جواب طلب
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے عمران خان اور ایف بی آر سے جواب طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی ہے جسے کل سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔درخواست کی سماعت چیف جسٹس مسرت…
مزید پڑھیں -
کور کمانڈر پشاور کا ریڈیو پاکستان کا دورہ، نقصانات کا جائزہ
سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کیخلاف ہونے والے مظاہروں اور ہنگامہ آرائی کے دوران ریڈیو پاکستان میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے کور کمانڈر پشاور نے دورہ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کور کمانڈر پشاور کو ریڈیو پاکستان میں ہونے والے واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اور ہدایات جاری کی کہ ریڈیو…
مزید پڑھیں -
خیبر پختون خوا میں بھیڑ کی نسلیں
بھیڑ گھریلو سطح پر پالے جانے والا ایک چوپایا ہے جو جگالی کرتا ہے اسے گوشت، اون اور دودھ کے لیے پالاجاتا ہے۔ دنیا میں بھیڑوں کی افزائش کا کام 11 ہزار سال قبل مسیح سے شروع ہوا۔ موجودہ دور میں بھیڑوں کی 800 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں۔ یہ جانور گرم، سرد، سرسبز یا بنجر ہر جگہ یہ اپنے آپ کو ماحول کے…
مزید پڑھیں -
پشاور دھماکے کا منصوبہ افغانستان میں بنا، دوسرا بمبار بھی تیار تھا، سی ٹی ڈی
پشاور: ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ پشاور پولیس لائن دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی، خودکش بمبار کا تعلق مہمند ایجنسی سے تھا اگر وہ ناکام ہوتا تو دوسرا بمبار تیار تھا۔ اس بات کا انکشاف ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سہیل خالد نے پریس…
مزید پڑھیں -
خیبر پختون خوا میں طوفانی بارش، دیواریں اور چھتیں گرنے سے 6 جاں بحق، 71 زخمی
پشاور: بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور مانسہرہ میں طوفانی بارش کے دوران دیواریں اور چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 71 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون کے مختلف علاقوں میں طوفان آیا، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور مانسہرہ میں طوفانی ہواؤں اور تیز بارش سے مختلف علاقوں میں مکانات کی دیواریں اور چھتیں…
مزید پڑھیں -
خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کا نیا کنواں دریافت
پشاور: خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں تیل اور گیس کا نیا کنواں دریافت ہوا ہے۔ لکی مروت کے دور افتادہ علاقہ بیٹنی میں تیل اور گیس کا کنواں دریافت ہوا ہے جس سے یومیہ ایک ہزار بیرل تیل ملے گا۔ کنویں میں 4 ہزار 3 سو میٹر گہرائی پر تیل اور گیس نکلی ہے۔سکیورٹی فورسز کے تعاون سے نئے کنویں سے گیس کی فراہمی…
مزید پڑھیں -
9 مئی واقعات، پی ٹی آئی رہنماؤں کے موبائل ڈیٹا کی تفصیل طلب
پشاور: جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے 9 مئی کو پیش آنے واقعات کی تحقیقات کے سلسلے میں تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں کے موبائل ڈیٹا کی تفصیل طلب کر لی گئی۔ سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان ، سابق صوبائی وزیر کامران بنگش سابق صوبائی وزیر خزانہ اور تیمور جھگڑا کے موبائل نمبرز تیسری مرتبہ چھان بین کے لئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔ مجموعی…
مزید پڑھیں -
نگراں حکومت خیبرپختونخوا نے پورے سال کے لیے 1400 ارب کا بجٹ تیار کیا
پشاور: نگراں خیبرپختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کے لیے 1400 ارب کا بجٹ تیار کرلیا، جاریہ اخراجات کے لیے 462 ارب، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 112 ارب، بندوبستی اضلاع کے لیے 102 ارب اور قبائلی اضلاع کے لیے 59 ارب رکھے گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں خیبر پختون خوا حکومت نے نئے مالی سال 2023-24ء کے لیے 1400 ارب سے زائد مالیت…
مزید پڑھیں -
خیبر پختون خوا کا چار ماہ کیلیے 462 ارب کا بجٹ منظور، تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ
پشاور: خیبر پختون خوا کی نگراں کابینہ نے چار ماہ کے لیے 462 ارب کے بجٹ، ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس نگران وزیراعلی محمد اعظم خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کابینہ نے اگلے چار ماہ جولائی تا اکتوبر کے لیے 462 ارب روپے کے جاری…
مزید پڑھیں